Event:12th Project Development Committee meeting
Description: شاہد اللہ خان کمشنر ملاکنڈ ڈویژن / چیرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ کی زیر صدارت بورڈ کے بارویں پراجیکٹ ڈویلپمنٹ کیمٹی کا اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بختیار ولی خان ایڈیشنل سیکٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا، امداد اللہ خان چیف پلاننگ آفیسرایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا، منیر خان سپرنٹنڈنگ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ لوئر دیر، لال سعید خٹک ڈپٹی سیکٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا، سید عامر جاوید ایکسین سی اینڈ ڈبلیو دیر لوئر، سیف اللہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن ملاکنڈ ڈویژن اور ڈاکٹر سعید احمد ثانی سیکٹری ابتدائی و ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ نے شرکت کی۔
ڈاکٹر سعید احمد ثانی سیکٹری بورڈ نے اجلاس کو کمیٹی کے اغراض و مقاصد، درپیش مسائل اور زیر تعمیر سپورٹس کمپلکس اور بورڈ بلڈنگ کی تجدید بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
چیرمین ملاکنڈ تعلیمی بورڈ / کمشنر ملاکنڈ نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو دیر لوئر کو جاری ملٹی پرپز ہال کےتعمیراتی کام کو ہر صورت 25 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو معیاری کام یقینی بنانے کیلئے خود نگرانی کی ہدایات جاری کیں۔
چیرمین ملاکنڈ بورڈ / کمشنر ملاکنڈ نے ہدایت کی کہ باقی ماندہ تعمیراتی کام پر سست کام کیکئے متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے اور اس کی سیکیورٹی ضبط کرنے کیساتھ ساتھ بلیک لسٹ کیا جائے۔
چیرمین ملاکنڈ بورڈ / کمشنر ملاکنڈ نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو بورڈ کے تحفظات دور کرنے کیلئے تمام ضروری کاغذی کاروائی جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت کی۔