دیگر ہدایات برائے حصول مائیگریشن سرٹیفیکیٹ
۱) اگر مائیگریشن فرسٹ ائیر یا سیکنڈ ائیر کے لیول پر کسی ایک تعلیمی ادارے سے کسی دوسرے سرکاری ہائیرسیکنڈری سکول کو حاصل کر نا مقصود ہو اور دونوں ادارے ایک دوسرے سے 16 کلو میٹر کے فاصلے پر
واقع ہوں تو پہلے ڈائر یکریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور سے (NOC) لانا ضروری ہے۔
۲) مائیگریشن فارم کے ساتھ اپنے والدین میں سے کسی ایک یا سگے بھائی/ بہن کا کمپیو ٹرائزڈ قومی شنا ختی کارڈ کی کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔
۳) مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ ارجنٹ فیس مبلغ 500 روپے ہیں لیکن فنی خرابی یا کام زیادہ ہو نے کی صورت میں مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ کے اجراء میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
۴) مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ (ordinary) فیس مبلغ 300 روپے ہیں جو کہ حالات نارمل ہونے کی صورت میں 24 گھنٹے بعد جاری کیا جائے گا۔
۵) مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ منسو خ کروانے کیلئے اصل مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ پیش کر نا لازمی ہے۔جس کیلئے مبلغ 250 روپے کینسلیشن فیس اور بیان حلفی جمع کرانا ضروری ہے۔
۶) ڈوپلیکیٹ مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ صرف أس بورڈ یا یونیورسٹی کو ہو سکتی ہے جہاں پہلے مائیگریشن سر ٹیفیکیٹ حاصل کیا ہو۔ اس کے لئے مطلو بہ فیس 700 روپے اور بیان حلفی جمع کرانا ضروری ہے۔
۷) سکول ٹو سکول یا کالج ٹو کالج مائیگریشن ہر سال کے 30 نومبر کے بعد حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔
۸) باقی بورڈ ٹو بورڈ یا کسی یو نیورسٹی ہر وقت ہو سکتی ہے بشرطیکہ فارم میں درج شدہ لوازمات اور معلومات مکمل ہوں۔